28 اگست 2014 - 16:39
ایران اب کسی بھی طاقت سے وابستہ نہيں ہے

ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران میں امن کی پائيداری سے متعلق، مغربی دانشوروں اور تجزیہ نگاروں کا اعتراف ، ایران میں سرمایہ کاری کے لئے اہم نکتہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران میں امن کی پائيداری سے متعلق، مغربی دانشوروں اور تجزیہ نگاروں کا اعتراف ، ایران میں سرمایہ کاری کے لئے اہم نکتہ ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں توانائی سے متعلق دسویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں کہا کہ ایران اب کسی بھی طاقت سے وابستہ نہیں ہے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مضبوط ڈموکریسی کے ساتھ پائیدار طور پر عمل کررہا ہے ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری توانائی کا سامان ایک ملک کے لئے قیمتی سرمایہ ہے اور اس سے صحیح استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے گذشتہ 35 برسوں کے دوران جو مسائل و مشکلات ایران کے لئے کھڑی کی ہیں، اس کے باوجود آج ایران مستحکم امن و سلامتی کا حامل ہے۔

.......

/169